پنڈدادنخان:خودکشی کرنے سے قبل نوجوان نے اپنے ساتھ ہونے والے سارے ظلم کی کہانی بیان کردی

یتیم نوجوان نے ویڈیو میںموت کاذمہ دار دو مقامی صحافیوں کی بلیک میلنگ کو قرار دے دیا

جمعرات 18 جولائی 2019 22:36

پنڈدادنخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) خودکشی کرنے سے قبل نوجوان نے اپنے ساتھ ہونے والے سارے ظلم کی کہانی بیان کردی،یتیم نوجوان نے ویڈیو میںموت کاذمہ دار دو مقامی صحافیوں کی بلیک میلنگ کو قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈ دادن خان کے محلہ اسلامیہ سکول کے رہائشی محنت مزدوری کرنے والے 22 سالہ نوجوان محمدعرفان ولد محمدرزاق نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،خودکشی کرنے سے چند لمحے قبل عرفان نے اپنی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جسمیں اس نے صحافت کی آڑ لے کراسے بلیک میل کرنے والے اخترارائیں اور ملک نیئراعوان کی طرف سے کی جانے والی بلیک میلنگ اور پولیس کے رویئے کا ذکر کیا ،،نوجوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اخترارائیں کے بیٹے نے مجھے شراب پلائی اور پھر ہمیں کھیوڑہ پولیس نے پکڑا تواختر ارائیں اور نیئراعوان نے صحافت کی آڑ میں اپنے بیٹے کو پولیس چوکی کھیوڑہ سے چھڑوالیا جبکہ مجھ پر دس لٹر شراب کا مقدمہ درج کروا دیا ،بعدازاں مجھ سے اشٹام بھی لیا گیا اور مجھے مقدمہ کی ہرتاریخ پر بلیک میل کیا جاتا رہا نیز مجھے مزید مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دی جاتیں،محمد عرفان کا ویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ میں محنت مزدوری کرتا تھا مگر میرا کام تباہ ہوگیا اور میں مقروض ہو گیا مجھے انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں کیونکہ میں غریب ہوں میری کوئی سننے والا نہیں،اس نے کہا کہ آج میری تاریخ ہے مگر میں اپنی موت سے قبل ہربات سچ سچ بتارہا ہوں کہ میری موت کے ذمہ دار اخترارائیں اور نیئراعوان ہیں۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نیوزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی شفاف انکوائری کے احکامات دے کر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،آخر کب تک پاکستان کے بے بس عوام پولیس اور صحافیوں کی بلیک میلنگ کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں