بااثر افراد نے معمر بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کر لیا ، حکومت سے نوٹس کا مطالبہ

جمعہ 19 جولائی 2019 20:08

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) جہلم کے نواحی علاقہ جوتانہ میں بااثر افراد نے محکمہ مال کے افسرا ن و اہلکاروںکی ملی بھگت سے معمر بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کر لیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، ڈی جی اینٹی کرپشن ، ڈپٹی کمشنر کو دی جانیوالی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نظر ، سٹیزن پورٹل پر بھی شنوائی نہ ہوسکی ، بزرگ خاتون دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ، اپنی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے کے لئے پریس کلب پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ جوتانہ کی رہائشی معمر بیوہ تاج بی بی ذوجہ محمد بخش (مرحوم) جو کہ فالج کے عارضے میں مبتلا ہے نے بتایا کہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو چکی ہوں میری وراثتی زمین 3 کنال 12 مرلے پر علاقے کے بااثر افراد نے محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے قبضہ کر رکھا ہے ،پٹواری اور گرداور نے مجھے میری مالکیتی زمین واپس دلوانے کے لئے 30 ہزار روپے مانگے جو میں نے ادا کردیئے ، لیکن رشوت لینے کے باوجود محکمہ مال کے افسران و اہلکار میرا حق دلوانے کی بجائے میرے مخالفین کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، اور میری مالکیتی زمین محکمہ مال کے متعلقہ ذمہ داران کی پشت پناہی وجہ سے مجھے نہیں دلوائی جارہی ، بااثر قبضہ مافیا مجھے اور میرے بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، متاثرہ بیوہ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے وزیراعظم پورٹل سیل ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت ارباب اختیار کو داد سی کے لئے درخواستیںدے رکھی ہیں ، لیکن کہیں شنوائی نہیں ہورہی متاثرہ خاتو ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے اور رشوت وصول کرنے والے محکمہ مال تحصیل پنڈدادنخان کے ذمہ داران سے میری رقم واپس دلوائی جائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں