جہلم، پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی، شہریوں کا احتجاج

منگل 23 جولائی 2019 20:02

جہلم ۔ 23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں پیاز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ،55روپے فی کلو کے حساب سے پیاز فروخت ہونے لگا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بے بس ،منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں منافع خوروں نے الگ بادشاہت قائم کر لی ، متعلقہ ذمہ داران نے شہریوں سے لاتعلقی اختیار کر لی ، بااثر دکانداروں نے پیاز کے من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے متعارف کروائی گئی ایپ قیمت پنجاب پر پیاز کی قیمت 40/45روپے فی کلو فروخت مقرر ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث بااثر دکانداروں نے سرکاری محکموں کے افسران کی آشیر باد پر من مانے نرخ مقرر کرکے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سبزی منڈی جہلم میں آنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صرف ماہ رمضان میں قیمتیںچیک کرنے کے لئے نکلتے ہیں جبکہ 11 مہینے دکانداروں کو صارفین کی کھال ادھیڑنے کے لئے دے دیئے جاتے ہیں جس کیو جہ سے پیاز شہریوں کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکا ہے ، غریبوں نے پیاز مہنگے ہونے کی وجہ سے ترکاریوں میں ڈالنا چھوڑ دیئے ہیں ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر باذاروں کے دورے کئے جائیں تاکہ شہری حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش خرید سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں