ناقص و غیر معیاری رنگ برنگے مشروبات کے استعمال سے شہری بیمار ہونے لگ گئے

منگل 23 جولائی 2019 20:02

جہلم ۔ 23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) جہلم شہر و گردونواح کی سٹرکو ں پر ناقص و غیر معیاری رنگ برنگے مشروبات فروخت کرنے والوں کی منڈیاں سج گئیں۔ سادہ لوح دیہاتی ناقص و غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے بیمار ہونا شروع ہو گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کی غفلت و لاپرواہی سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وگردونواح میں ٹھیلانما دکانوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتی جلتی پیکنگ اور چینی کی جگہ سکرین ملائے ہوئے مشروبات کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے۔جبکہ بیماریاں پھیلانے کا موجب بننے والے مشروبات فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کو کوئی چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہا جس کی وجہ سے شہریوں میں بیماریاں عام ہو رہی ہیں ، ناقص و غیر میعاری مشروبات فروخت کرنے والوں نے سادہ لوح شہریوں کو اپنا نشانہ بنانے کے لئے ‘گھوٹا بادام ‘جعلی آئس کریم، املی آلو بخارے کے شربت، سوڈا واٹر کی کھلے عام فروخت شروع کر رکھی ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں