جہلم کے تمام بازار اور دیگر شاہراوں سے تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے لئے ایم سیز آپریشن کریں ،ڈپٹی کمشنر جہلم

اتوار 18 اگست 2019 17:05

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ میں بازار اور دیگر شاہراوں سے تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے لئے ایم سیز آپریشن کریں، شہر میں تمام دوکاندار / ریڑھی بانوں کو اپنا کوڑا کرکٹ صاف کرنے اور کوڑا دان رکھنے کی ہدایت دی، شہر میں 2 ماڈل روڈز بنائی جا رہی ہیں جن کو انتہائی صاف ستھرا رکھا جائے گا، جادہ روڈ کو خوبصورت بنانے کے لئے جامعہ پلان تیار ہے ، جبکہ سول لائنز تا بلال ٹاؤن تک صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ضلع جہلم میں پلاسٹک شاپنگ بیگ )شاپر( کے استعما ل پر پابندی آید کرنے کی ہدایت بھی دی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ دینہ پر موجود تمام ریڑھیاں ایک طرز کا ترپال اور خصوصی کوڑا دان استعما ل کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پلاسٹک شاپر کا استعما ل نہ کیا جائے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا ۔ ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری عمارتوں کی چار دیواری سے مختلف قسم کے چسپاں اشتہارات، بینرز، پینا فلکس، پوسٹر سٹیکرز کو فلفور ختم کر کے متعلقہ محکمے رپورٹ جمع کروائیں، انہوں نے ضلع بھر کی تمام شہروں اور بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرکاری زمینوں کی واگزاری کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف شاہراوں پر پودے لگائے جا رہے ہیں انکی دیکھ بھال بھی جاری ہے اور ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں موجود سرکاری دفاتر اور سرکاری بیلڈنگز کے مین گیٹ اور دیواروں سے بینرز، پینافلیکسز، اشتہرات اور دیگر سٹیکرز کو ختم کیا جا رہا ہے ، شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سماجی،فلاحی، رفاعی، نجی ادارے اور این جی اوز بھی ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ دوبارہ اشتہارات لگانے اور وال چاکنگ کرنے والے پبلیشراور پینٹر کے خلاف ایکشن لیا جاے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں