شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے جسے ہم پورا کریں گے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل

اتوار 18 اگست 2019 17:05

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے جسے ہم پورا کریں گے کیونکہ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے جسے ہم نے سر سبز و شاداب بنا کر زرعی انقلاب لانا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے پلانٹ فار پاکستان و پنجاب کے حوالے سیشن کورٹ جہلم کے سبزازار میںپودا لگا کر مہم کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح ہم نے اپنے ملک اور اپنے ضلع کو شجر کاری کر کے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا ہے بلکہ اس کو شفاف بنانا ہے کیونکہ یہی پودے اچھی زندگی کی ضمانت ہیں اسی طرح گورنمنٹ کالج آف کامرس میں بھی پودے لگانے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل محمد نعیم ،پروفیسر اصلاح الدین ،سی ایم بوٹا ،مقداد بخاری کے علاوہ سینکڑوں طلباء اور طالبات نے پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اس موقع پر پروفیسر صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح والدین اپنے بچوں کے نگہداشت کر کے او ر استاد انہیں تعلیم دے کر ملک کا ایک بہترین مستقبل بناتے ہیں اسی طرح آج ہم نے یہ پودے لگا کر ان کی آبیاری کرنی ہے اور انہیں پانی دے کر ان کی حفاظت کرنی ہے ان کو ایک مضبوط اور سرسبز درخت بنانا ہے اسی سے ہم زراعت کے شعبہ میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے کیونکہ جہاں ماحول سرسبز و شاداب ہو وہاں بیماریاں اپنے جگہ نہیں بنا سکتیں اور لوگ صحت مند رہ کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے ہیں اس کے بعد تمام سٹاف اور طلباء طالبات نے گروپوں کی صورت میں جی ٹی روڈ کے گرین بیلٹ پر بھی پودے لگائے جس کو عوام نے سراہا اور عوام نے بھی ان کے ساتھ مل کر پودے لگائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں