میرج ہالز کا اچانک دورہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اگست 2019 18:18

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد نے تحصیل جہلم میں قائم متعدد میرج ہالز کا اچانک دورہ کیا اور چیکنگ کرتے ہوئے 2 میرج ہالز پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو 50 ، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز میں فرسٹ مون میرج ہال اور گرینڈ سٹی میرج ہال شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جبکہ 3 انتظامی افسران نے تحصیل جہلم میں 17 میرج ہالز کا اچانک دورہ کیا جس میں سے خلاف ورزی کرنے والے 2 میرج ہالز کے مالکان کو جرمانہ عائد کیا اور انکو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر قانون سازی عوام کے بہترین مفاد میں ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ قانون پر عملدرآمد کر کے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے ۔ میرج فنکشنز ایکٹ کے تحت ون ڈش اور دس بجے تک اوقات کار اور دیگر جزیات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ون ڈش قانون پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں