ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے ایک سو پچاس ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ اس سے بیس بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے

بدھ اگست 19:05

ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے ایک سو پچاس ملین روپے خرچ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے 150 ملین روپے کی لاگت سے 20 سکیمیوں پر کام کیا جا رہا ہے ، 15 پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جبکہ 5 سکیمیں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی شامل ہیں۔ نئے سرکاری نرخوں کے مطابق ترقیاتی کام میں تیزی لانے اور معیار پر سمجوتہ نا کرنے کی ہدایت دی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈویلپمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور گالیاں اور نالیاں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانے کے منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قریب 89 ملین روپے روڈ ڈویلپمنٹ اور 61 ملین روپے سے پبلک ہیلتھ کے پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین بلڈنگ، ہائی وے ، پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے ۔ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments