شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل میں درج درخواستوں کی مانیٹرنگ، بینامی اراضی کی نشاندہی، کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اگست 2019 17:51

شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل میں درج درخواستوں کی مانیٹرنگ، بینامی اراضی کی نشاندہی، کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلعی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی اہداف بارے روزانہ ،ہفتہ وار،ماہوار تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل میں درج درخواستوں کی مانیٹرنگ، بینامی اراضی کی نشاندہی مکمل کرنے ، کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل کرنے ، لینڈ ریونیو کے کیسز 3 اور 6 ماہ کے دورانیہ میں حل کرنے ، اراضی کی حدود کا بروقت تعین کرنے ، جلد از جلد ڈومیسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے ، ضلع بھر میں قائم اراضی ریکارڈ سینٹروں میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے ، محکمہ مال کی جانب سے کھیوٹ کی نشاندہی آن لائن ریکارڈ بنانے ، حکومت کی رٹ کو محفوظ کرنے ، عوام کے لئے آسانی پیدا کرنے ، ویگن اسٹینڈ اور بس اڈوں کو اپ گریڈ کرنے ،صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے ، ڈومیسائل کی گھروں اور سکولوں کی سہولت فراہم کرنے ، غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرنے ، سیر و تفریح کو فروغ دینے ، ضلع بھر میں سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کرنے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے درج ایف آ ئی آرز اور جرمانے کرنے ، پیدائش، انتقال، وارثت، نکاح و طلاق کے کاغذات کی جلد فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے درج ایف آ ئی آرز اور جرمانے کرنے ، پیدائش، انتقال، وارثت، نکاح و طلاق کے کاغذات کی جلد فراہمی بارے ، اسلحہ لائسنس کے ریکارڈ بارے ، کھلی کچہریوں کی تفصیلات و کارکردگی بارے تمام مذکورہ محکمے حکومت پنجاب کوروزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے ۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کام کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنرجہلم،دینہ،سوہاوہ پنڈدادنخان، محکمہ ریسکیو 1122،ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک، ایجوکیشن، ہیلتھ اور دیگر تمام محکموں کے افسران موجود تھے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں