ضلع پولیس کا قتل اور ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف اپریشن کلین اپ ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اگست 2019 17:54

ضلع پولیس کا قتل اور ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف اپریشن کلین اپ ملزمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع پولیس کا قتل اور ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف اپریشن کلین اپ ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کے احکامات پر پولیس نے قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مشہور بدنام زمانہ کیٹگری اے کے دو مجرمان کو گرفتار کر لیا ڈی پی او نے حناء منور ،اے ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی پولیس کو ایک خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے مشہور بدنام زمانہ جوکہ قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے دس مقدمات میں ملوث تھے اور یہ دونوں قتل کے مدرمات میں اشتہاری تھے پولیس نے اپنی جانوں پر کھیل کر مسعود اختر عرف مسعودا، خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا علاقہ کی عوام نے ان بدنام زمانہ اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں