کشمیر کی آزادی تک ہم انکا اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہرقسم کا دفاع کریں گے

کشمیری عوام کے سا تھ بھارتی مظالم کے خلاف گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اگست 2019 12:03

کشمیر کی آزادی تک ہم انکا اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہرقسم کا دفاع کریں گے
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کشمیری عوام کے سا تھ بھارتی مظالم کے خلاف گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہم انکا اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہرقسم کا دفاع کریں گے۔انڈیا اقوام متحدہ کے قرار دادوں پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے ۔

دنیا کے سامنے انڈیا کے مظالم آشکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈ پٹی ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین، اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کالج کے اساتذہ کرام اور طلباء کی جانب سے اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ کالج کی طالبات نے بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں می پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عالمی اداروں اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کہ نہتے کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں