موجودہ ملکی صورت حال میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر جس طرح لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا وہ خراج تحسین ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 ستمبر 2019 20:14

موجودہ ملکی صورت حال میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر جس طرح لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا وہ خراج تحسین ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی طرف سے تمام ممبران امن کمیٹی، ممبران پارلیمان، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان، منتظمین مجالس/جلوس، عوام الناس اہلیان جہلم کا بہت بہت شکریہ جنکے بھرپور تعاون کی بناء پر موجودہ ملکی صورتحال میں جب دہشت گردی کے خطرات بھی لاحق تھے، الحمداللہ ضلع جہلم میں یکم تا 10 محرم الحرام تمام مجالس اور جلوس کا پر امن ماحول میں انعقاد ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص جہلم پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو خصوصی شاباش جنہوں نے اس دوران اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دئیے۔آپ سب کی ٹیم ورک نے ثابت کر دیا کہ جہلم میں بسنے والے محب الوطن اور امن پسند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں