ڈپٹی کمشنر جہلم کا صبح 6 بجے مذ بح خانہ جہلم کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:41

ڈپٹی کمشنر جہلم کا صبح 6 بجے مذ بح خانہ جہلم کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح 6 بجے مذ بح خانہ جہلم کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹر کی حاضری اور دیگر انتظامات کی چیککنگ کی، انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنا کر شہر میں معیاری گوشت فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ شہر یوں کو مضر صحت گو شت سے بچا نے کے لئے لائیو سٹاک افسران ز کی جا نب سے شہر بھر میں مو جود میٹ سیل پوا ئنٹس کے خصو صی دورے کئے جا ئیں اور ما لکان کو پا بند کیا جائے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ گوشت کی فرو خت کر یں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے مذ بح خا نے کو ماڈل بنانے کے لئے انتظامی دورے کیے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ مذ بح خا نے کو تمام ضروری اشیاء سے آ را ستہ کیاجائے نیز اس کی مستقل صفائی کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر کو کو خصو صی ہدا یت کی کہ میٹ سیل پو ائنٹس کے بھی خصو صی دورے کر کے ان کے گو شت کا معیا ر و صفا ئی چیک کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں