کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی اور ریلی کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:53

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی اور ریلی کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کی زیر قیادت کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف کچہری چوک تا وائے کراس چوک تک ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی قیادت میں ضلع کچہری جہلم تا وائے کراس چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر، ضلع بھر سے محکمہ تعلیم، صحت، ریسکیو 1122، سول ڈیفینس، لوکل گورنمنٹ انفارمیشن اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی میں سیاسی و سماجی،مذہبی،وکلاء، تاجروں،طلبا اور دیگر ہر طبقے کے لوگوں نے بھی شر کت کی ریلی کے شر کاء نے سیاہ جھنڈے اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی، جہلم سے نکلنے والی مرکزی ریلی کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اور صحت کے مختلف اداروں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، اسی طرح تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت جبکہ ڈی ایچ کیو جہلم میں ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش کی زیر قیادت ریلیوں کا انعقاد کرتے ہوئے بھرتی مظالم کے خلاف کشمیری بھایوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

جہلم ڈی سی دفتر سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر شرکا نے پرجوش انداز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔" کشمیربنے گا پاکستان"، "کشمیر پاکستان کی شہ رگ"، "چلو چلو مظفرآباد چلو" کے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیر کے جھنڈے لہرا رہے تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا۔ سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں