ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجنز اپنے رویے کو درست کریں اور وہ مریضوں کو درست طریقے سے چیک کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجنز اپنے رویے کو درست کریں اور وہ مریضوں کو درست طریقے سے چیک کریں ان خیالات کا اظہار انجمن خدمت مریضاں کے چیئر مین صوفی ملک سرفراز احمد نے ایک سروے میں کیا انہوں نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ ایک آرتھو پیڈک سرجن یہاں سے عوامی شکایات کے باعث انکوائری کے بعد تبدیل ہوا جبکہ دوبارہ وہ یہاں آ کر تعینات ہوگیا جبکہ یہاں دو آرتھو پیڈک سرجن کام کر رہے ہیں اور مریضوں کو علاج کے لیے یا تو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے یا وہ ان کے پرائیویٹ کلینکس پرعلاج کے لیے جاتے ہیں جبکہ مریض اپنے راڈز اور پلیٹیں ایک مخصوص دکان جوکہ ہسپتال کے باہر ہے وہاں سے ایک آرتھو پیڈک سرجن کی ہدایت پر مہنگے داموں خریدتے ہیں اگر وہی راڈ اور پلیٹیں کسی اور میڈیکل سٹور سے خریدی جائیں توآرتھو پیڈک سرجن انہیں ناقص ہونے کے ناطے سے نا منظور کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک کے تمام باتھ رومز میں پانی کی ٹوٹیاں ٹوٹی پوئی ہیں پانی کے استعمال کے لیے کوئی چیز موجود نہ ہے ٹی بی وارڈ میں بی صفائی کا کوئی انتظام نہ ہے سرجیکل وارڈز ،میڈیکل وارڈ ز،آرتھو وارڈز میں گندگی اور غلاظت کی بھرمار ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کے کہ وہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں