جہلم، مضر صحت سرخ مرچ ، ہلدی اور مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری

ہفتہ ستمبر 19:19

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں سرخ مرچ ، مصالحے ، ہلدی اور دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل ، رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے شہر کے بازاروںسمیت سبزی منڈی میں کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ مافیا نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لیے گھروں میں منی فیکٹریا ں قائم کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹل مالکان سستے داموں خرید کر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہری بڑی تعداد میں معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو متحرک کیا جائے تاکہ ملاوٹ مافیا کے خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments