جہلم، طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں ایل پی جی ، سی این جی کا استعمال، والدین کا احتجاج

منگل 17 ستمبر 2019 21:29

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں ایل پی جی ، سی این جی کا استعمال عام ہونے لگا۔

(جاری ہے)

شہر کے اردگرد کے علاقوں سے بچوں کو سکول پک اینڈ ڈراپ کرنے والی ٹرانسپورٹ جن میں منی بسیں ، ویگن ، پک اپ ، رکشہ ، چنگی چی رکشہ وغیرہ شامل ہیں ان میں کھلے عام ایل پی جی سلنڈر ، سی این جی سلنڈر کا استعمال دن بدن بڑھتا جا رہاہے ، دوسری جانب بچوں کو سکول پک اینڈ ڈراپ کرنیوالی گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ بچوں کو ٹھونس دیا جاتا ہے ، اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹس میں بھی بھیڑ بکریوں کی طرح طلباء و طالبات کے ساتھ ناروا سلوک اپنایا جارہا ہے ۔

بچوں کے والدین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز، مدارس اورکالجز کے طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو پابند بنایا جائے تا کہ وہ اپنی گاڑیوں سے فوری طور پر ناقص و غیر معیاری سی این جی سلنڈرز نکال لیں بصورت دیگر ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں