جہلم، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

منگل ستمبر 21:29

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) جنرل بس اسٹینڈ جہلم ، دینہ ، سے دیگر شہروں میں چلنے والے ٹرانسپورٹ جن میں بسیں، ویگنیں ، ہائی ایسز شامل ہیں کے مالکان نے از خود کرایوں میں اضافہ کر لیا ہے ۔ ٹرانسپورٹروں نے چھوٹی بڑی گاڑیوںمیں سرکاری کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ، اس ضمن میں مسافروں نے بتایاکہ جہلم تا راولپنڈی کے کرائے اور راولپنڈی سے جہلم کے کرائے میں نمایا ں فرق ہے، بااثر ٹرانسپورٹرز نے 15 فیصد سے زائد کرایوں میں از خود اضافہ کرکے مسافروں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔

جبکہ 15 سیٹر پاس گاڑی میں 22 مسافروںکو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیا جاتا ہے ،خواتین کی سیٹ کے سامنے پھٹہ لگا کر 4 مسافروں کو آمنے سامنے بٹھا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی مسافر اضافی کرائے بابت احتجاج کرے تو اسے سواریوں کے سامنے بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ ویران جگہ پر گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے تاکہ کوئی اور مسافر اس کی ہمدردی نہ کرے ، مسافروںنے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ جہلم سے چلنے والی گاڑیوں کے پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے محنت کش افراد ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچ سکیں ۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments