جہلم کا اکلوتا لاوارث کرکٹ اسٹیڈیم نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

منگل ستمبر 21:29

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) جہلم شہر کا اکلوتا کرکٹ اسٹیڈیم جس میں شہر وگردونواح کے نوجوان کرکٹ سمیت دیگر کھیل بھی کھیلتے ہیں لیکن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سٹیڈیم کی بلڈنگ ،چاردیواری اور بیٹھنے کے لیے بنائی گئی سیڑیاں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں بلڈنگ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جبکہ شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں سیڑیوں کے نیچے بنائی گئی درجنوں دکانوں کے لاکھوں روپے کے شٹر چوری ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اب ان دوکانوں میں چرسیوں نشئیوں نے ڈیرے جما لیے ہیں، کھیلنے کے لیے آنے والوں کے لیے پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کا بندوبست ہے، اردگرد کی آبادیوں کے لوگوں نے گراؤنڈ کو جانوروں کا باڑا سمجھتے ہوئے وہاں پر اپنے جانور چھوڑ نا شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل نے وفاقی وصوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments