جہلم،میونسپل کمیٹی کی غلہ منڈی میں واقع کمرشل دکانوں کا نیلام عام تاجروں کی بھرپور شرکت

بدھ ستمبر 23:13

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) میونسپل کمیٹی کی غلہ منڈی میں واقع کمرشل دکانوں کا نیلام عام تاجروں کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق آج نیلام کمیٹی جس میں کنوینئر اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد ریاض،ممبران، چیف آفیسر انعام الرحیم ،ایم او ایف عبدالقدیر خان ،ایم او پی طارق عزیز،ایم او آئی اینڈ ایس عمران صدیق،رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان کی نگرانی میں آج غلہ منڈی کی چونتیس دکانوں کا نیلام عام ہونا تھا جس میں بارہ دوکانیں نیلام نہ ہوئیں جبکہ غلہ منڈی میں موجود ایک مکان جس کو اے ڈی سی آر و ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر کمرشل دکانیں بنا کر نیلام کرنا تھا جبکہ اس مکان کو غلطی سے نیلام عام کے اشتہار میں ڈال دیا گیا تھا جس کا علم ہونے پر نیلام کمیٹی نے اسے فوری طور پر نیلامی سے روک دیا اور اس کی نیلامی منسوخ کردی گئی جبکہ یہاں دکانیں تعمیر کر کے اس کا نیلام عام کیا جائے گا اس طرح تئیس دکانیں نیلام عام میں تاجروں نے حاصل کیں آج کی نیلام ہونے والی دکانوں میں ایک تاجر عجب خان نے ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے ماہانہ پر دکان حاصل کی جبکہ محمد کرم الہی نے پچپن ہزار روپے اس طرح تمام دکانوں کے کرایے میونسپل کمیٹی کے سرکاری کرایہ سے بہت زیادہ کرایہ میں اضافہ ہوا جس سے میونسپل کمیٹی کو خاصہ ریونیو ملنے کا امکان ہے

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments