جہلم ،ڈینگی کی رو ک تھام کے لیے محکمہ ہیلتھ کے تمام ڈاکٹرز اور ملازمین اپنے آپ کو وقف کردیں ،ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) :ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے تحصیل دینہ میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات چیک کیے اور ہاٹ سپاٹ جگہوں کے مالکان کو اگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ضروری ہدایات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ عوام الناس کو اپنے گرد و نواح میں خشک اور صاف ماحول رکھنے کی اپیل کی۔

ڈی سی نے تحصیل دینہ میںمختلف قبرستانوں، ٹائیر شاپس، کبار خانوں اور دیگر جگہوں پر ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے چیککنگ کی۔ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اور ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے تمام متعلقہ محکموں نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے سرولنس تیز کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی سیف انور جپہ نے کہا کہ ہمیں ڈینگی کے حوالے سے لوگو ں میں شعور اجا گرکرنا ہے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں جس کے لئے عوام کو بتا یا جائے کہ گھروں کی چھتوں سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو ہٹا دیا جائے دروازوں اور کھڑکیوں پر باریک جالی لگائی جائے ۔ گھر وں میں کسی برتن وغیر ہ میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے گملوں میں زیادہ پانی نہ ڈالا جائے نرسریوں اور قبرستانوں کی بھی مکمل سرولنس کرائی جائے ڈینگی کو پھیلنے سے پہلے تدارک کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں