ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کا وقاربلندرکھیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 ستمبر 2019 21:20

ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کا وقاربلندرکھیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) "ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کا وقاربلندرکھیں" کے عنوان سے گزشتہ روز جہلم کے مختلف سکولوں و کالجوں میں کشمیری بہنوں کے حق میں پرامن خصوصی ریلیوں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مرکزی احتجاجی ریلی گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن میں جہلم کے دیگر کالجوں سے کثیر تعداد میں خواتین و طالبات نے پلے کارڈز، بینرز، پاکستانی و کشمیری جھنڈے اٹھا کر اختجاج ریکارڈ کروایا۔

اسی طرح جہلم کی تمام تحصیلوں میں ریلیوں کی قیادت خواتین نے کی جس کا مقصد ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کا وقار بلند کرنا تھا۔گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حیدر ڈوگر اور دیگر افسران نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی میں اپنا اختجاج ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر سے نکالی گئی ریلیوں میں سیاسی و سماجی،مذہبی،وکلاء، تاجروں،طلبا اور دیگر ہر طبقے کے لوگوں نے بھی شر کت کی ریلی کے شر کاء نے سیاہ جھنڈے اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ گورمنٹ کالج سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر طالبات نے پرجوش انداز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔

" کشمیربنے گا پاکستان"، "کشمیر پاکستان کی شہ رگ" کے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیر کے جھنڈے لہرا رہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا۔ سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں