ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام محکموں کو انڈورسرویلینس میں تیزی لانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 ستمبر 2019 21:22

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام محکموں کو انڈورسرویلینس میں تیزی لانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دے دیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو انڈورسرویلینس میں تیزی لانے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹروسیم اقبال،اینٹمالوجست ، نمائندہ محکمہ ایجوکیشن،محکمہ بلدیہ جہلم، اور محکمہ جیل، ہائر ایجوکیشن، اے ڈی سوشل ویلفئر، محکمہ ماحولیات، پی ڈی ایم اے ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلینس اور لاروا سائڈنگ کا کام مکمل کیا جا رہا ہے ، ضلع کی تمام تحصیلوں میں آگاہی بینرز آویزاں کیے جا چکیں ہیں، جبکہ مختلف محکموں کی جانب سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو سی ای او ہیلتھ نے ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ضروری ہدایات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ عوام الناس کو اپنے گرد و نواح میں خشک اور صاف ماحول رکھنے کی اپیل کی۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اور ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے تمام متعلقہ محکموں نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے سرولنس تیز کر دی ہے ۔

ڈی سی سیف انور جپہ نے کہا کہ ہمیں ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجا گرکرنا ہے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں جس کے لئے عوام کو بتا یا جائے کہ گھروں کی چھتوں سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو ہٹا دیا جائے دروازوں اور کھڑکیوں پر باریک جالی لگائی جائے ۔ گھر وں میں کسی برتن وغیر ہ میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے گملوں میں زیادہ پانی نہ ڈالا جائے نرسریوں اور قبرستانوں کی بھی مکمل سرولنس کرائی جائے ڈینگی کو پھیلنے سے پہلے تدارک کرنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں