ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے احکامات جاری

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:55

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے گورمنٹ ہائی سکول ڈومیلی میں 31ویںکھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائیلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کھلی کچہری تحصیل سوہاوہ موضع ڈومیلی کے موقع پر سائیلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر محکمہ پولیس ، ریوینیو ، پبلک ہیلتھ، اور میونسپل کمیٹی کے بارے تھیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے موقع پر متعدد سائلین کی درخواستوں پر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر، اے ڈی سی آر میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ ذوالفقار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،نمائندہ ریسکیو1122، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے تمام پولیس افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈی سی سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں