ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ

ہفتہ ستمبر 20:36

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments