/جہلم، شٹر ڈاؤن اور احتجاج کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مشاورت ہی تمام مسائل کا حل ہے، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

uجہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) میونسپل کمیٹی کی دکانوں کو نیلام کرکے وسائل پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے میونسپل کمیٹی کی دکانوں کے کرایہ کا پہلے سروے کروایا گیا اس کے بعد کرایہ مقرر کرکے اس پر تاجروں سے اعتراضات مانگے گئے لیکن کسی تاجر نے کوئی اعتراض داخل نہ کیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے میونسپل کمیٹی کی دکانوں کے کرا یہ دار تاجروں کی طرف سے احتجاجی ریلی منعقد کرنے کے ضمن میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے چونکہ اگر کرایہ زیادہ تھا تو انہیں انتظامیہ کے افسران کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیئے تھی جوکہ نہیں کی گئی اور تاجر دکانوں کے نیلام میں بھی شریک نہیں ہوئے جس پر دوسرے لوگ دکانوں کی نیلامی میں شریک ہوکر دکانیں لیتے رہے انہوں نے کہا کہ تاجر ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور حکومت ان کے ساتھ کسی طرح بھی زیادتی نہیں کرسکتی تمام تاجر دکانوں کے نیلام عام میں حصہ لے کر کرایہ پر دکانیں لیں کیونکہ یہ انکا حق ہے کیونکہ شٹر ڈاؤن اور احتجاج کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مشاورت ہی تمام مسائل کا حل ہے

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں