جہلم ۔ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، ڈی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد

منگل 15 اکتوبر 2019 18:56

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں ، میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، میڈیا ہماری آنکھ اور کان ہیں ،میڈیا معاشرتی برائیوں کی نشان دہی کرے جس پر ایکشن لیا جائے گا ،ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ،وفد کی قیادت صدرجہلم پریس کلب چوہدری عابد محمودکر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوجہلم نے ضلع بھر میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدام پر تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیئے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جوکہ جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیئے سرگرم عمل ہیں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عام شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پرمہیا کیا جائے ، مظلوم کی داد رسی کی جائے اور ظالم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے جہلم پریس کلب کے عہدیداران و اراکین کی مثبت صحافت کو سہراتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت کرنے کا سہرا جہلم پریس کلب کے صحافیوںکے سر ہے اور ہم تمام صحافیوںکو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں