جہلم ۔اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی او انڈسٹریز نے جہلم جی ٹی روڈ کے تمام پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کئے

منگل 15 اکتوبر 2019 18:56

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی او انڈسٹریز نے جی ٹی روڈ کے تمام پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کئے ، زیادہ تر پٹرول پمپس کے پیمانے درست پائے گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی او انڈسٹری نے جی ٹی روڈ پر موجود پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کئے جن کی تمام نوزلز درست تھیں، تحصیل پنڈ دادنخان کندوال کے 2 پمپس نے پٹرول کے نرخ زیادہ مقرر کر رکھے تھے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ہزارروپے فی پٹرول پمپ جرمانہ عائد کیا گیا ،جبکہ لِلہ ٹوبہ کے مقام پر قائم کرمال پٹرول پمپ جسے رواں سال تیسری مرتبہ سیل کیا گیا ہے کا چالان معزز عدالت بھجوا دیا گیا ہے، کرمال پٹرول پمپ کے مالکان نے پیمانے میں ھیر پھیر کرکے کم مقدار میں صارفین کو پٹرول فراہم کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

شہریوںنے ڈی او انڈسٹری کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں