جہلم ۔حضرت امام احمد رضا خان بریلوی سچے عاشق رسول ؐ عظیم محدث ، مصنف ، مفکر اور مجد د تھے، سید خلیل حسین کاظمی

منگل 15 اکتوبر 2019 18:56

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) حضرت امام احمد رضا خان بریلوی سچے عاشق رسول ؐ عظیم محدث ، مصنف ، مفکر اور مجد د تھے جن کی پوری کی پوری زندگی قرآن و سنت ؐ سے عبارت تھی ، فروغ عشق رسول ؐ کے سلسلے میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ نے برصغیر میں استعماری قوتوں کے ایجنٹوں کی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کیا اور مسلما نو ں کو کفر کی گمر اہ کن تحر یکو ں، فتنوں،مکار دشمن کے تہذ یب وتمد ن سے بچا یا اور سب سے پہلے دو قو می نظریہ پیش کیا مسلمان اور ہندو الگ الگ قومیں ہیں آپ نے ملت و احیا ئے دین کا احسا س دلایا اور عشق رسو لﷺ کی عظیم قوت کی بنیا د پر امت مسلمہ کی تر بیت واصلاح کی،ان خیالات کااظہار مرکزی جماعت اہلسنّت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا بریلوی ؒ کا ترجمہ قرآن ، کنزالایمان عظمت اہل بیت ، شان رسالت ﷺ کا مظہر ہے ، آپؒ نے مختلف مسائل پر 12 جلدوں پر مشتمل فتویٰ رضویہ تحریرفرمایا جو وسعت و جامعیت کے اعتبار سے زندگی کے تمام مسائل پر حاوی اور جامع قانون کی حیثیت رکھتا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آپؒ کی تعلیمات کو اپنایا اور فروغ دیا جائے تبھی معاشرہ میں اسلامی انقلاب برپا ہوگا اور اسلام دشمن قوتیں اپنی موت آپ مرجائینگی ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں