جہلم،ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنیئر نگ دفتر کا اچانک دورہ ، امتحانی مراکز کا تفصیلی معائنہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:05

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) :ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنیئر نگ دفتر کالا گجراں کا اچانک دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ڈینگی مچھرسے بچاؤ کے بارے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ انہوں نے محکمہ ذراعت کے افسران و اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بعد ازاں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج فار بوائز جی ٹی روڈ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور طلبہ کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنیئرنگ دفتر اور گورنمنٹ کالج فار بوائز جی ٹی روڈ جہلم کے دورہ کے موقع پر دفتر اور کلاس رومز، ڈینگی ڈیسک اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی اور ڈینگی کے حوالے سے آوازیں کیے گئے بینرز اور دیگر آگاہی مہم بارے تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنیئر ناصر رمضان اور پرنسپل گورمنٹ کالج جہلم زاہد حسین، اینٹما لوجسٹ ضمیر منہاس اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے بتایا ہے کہ عوام الناس اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات لازمی اپنائیں

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں