نوجوانوں کا شعور بیدار کرنے کے لیے پودے لگا کر ان کی افادیت کو اجاگر کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:38

نوجوانوں کا شعور بیدار کرنے کے لیے پودے لگا کر ان کی افادیت کو اجاگر کیا جائے گا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کل بروز جمعہ 18 اکتوبر صبح 10 بجے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں پودے لگانے،انکی حفاظت کرنے اور بدلتے موسم پر پودوں کی افادیت بارے تفصیلی آگاہی لیکچر دیں گے، نیز تقریب میں سینکڑوں نئے پودے بھی لگائے جائیں گے. یاد رہے کہ پروگرام کا انعقاد محکمہ جنگلات جہلم اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے.

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں