پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں میں نصب پریشر ہارن اتارنے کے احکامات جاری کئے جائیں، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے مطالبہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) جہلم سکولوں و کالجوں کے بچوں کو گھروں سے لے جانے اور واپس لانے والے ٹرانسپورٹرز نے پک اینڈ ڈراپ والی گاڑیوں پر غیر قانونی پریشر ہارن نصب کر لئے، جس کی وجہ سے اندرون شہر کے گلی ،محلوں میں ہر طرف علی الصبح گاڑیوں کے پریشر ہارن کی وجہ سے شور شرابہ ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ، سکولوں ، مسجدوں ، ہسپتالوں اور بازاروں کے قریب سے گزرتے ہوئے پک اینڈ ڈراپ کرنے والے ڈرائیورز جب یہ ہارن بجاتے ہیں تو بزرگوں ، بچوں ، اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈی پی او جہلم ، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں نصب پریشر ہارن اتارنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں