آج کی نوجوان نسل ہمارے ملک کا مستقبل ہیں جنہوں نے پودے لگا کر ان کی آبیاری کرکے ملک کو سرسبر وشاداب بنانا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:37

آج کی نوجوان نسل ہمارے ملک کا مستقبل ہیں جنہوں نے پودے لگا کر ان کی آبیاری کرکے ملک کو سرسبر وشاداب بنانا ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) موسم مون سوں کی آخری شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں کیا گیا۔ اس موقع پر شجرکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے 250 سے زائد پھلدار اور پھول دار پودے لگائیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس پروفیسر مدثر غفور ، ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں طالبات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنا نے کے لئے ہمیں اپنا قردار ادا کرنا ہوگا، شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔

(جاری ہے)

شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر موجودہ حکومت کا پلانٹ فار پاکستان/ پنجاب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، اس کے لیے تمام طلبہ ایک ایک درخت لگائے اور ان کو اپنی نشانی کے طور پر یونیورسٹی میں چھوڑ کر جائیں۔

آنے والے وقتوں میں یہ درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے ۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، پروفیسر مدثر غفور نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کو جاری رکھنا ہماری ترجیح اول میں شامل ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے عظیم شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس موقع پر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیچرل فارسٹ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ اپنے ذاتی درختوں کے ساتھ قدرتی درختوں اور جنگلوں کی بھی حفاظت ضروری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ آپ ﷺنے درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے والوں کے لیے بشارتیں سنائی ہے ، درخت لگانا اہم نہیں بلکہ ان کی حفاظت کرکے انہیں پھلتے پھولتے دیکھنا زیادہ اہم ہے ۔اس موقع پر طلبہ نے شجرکاری کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات سے حاصل ہونے والی لکڑی عمارتی کاموں کے علاوہ فرنیچر،کھیلوں کا سامان اور دیگر اہم ضروریات میں استعمال ہوتی ہے ، درخت بقائے زندگی اور بقائے ماحول کی ضمانت ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں