جہلم شہر کے لوگ سیوریج ملا گندا پانی پی رہے ہیں جس سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں کے واٹر سپلائی پائپوں میں سیوریج کا گندہ پانی شامل ، علاقہ مکین بدبودار اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ، متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وگردونواح میں زیر زمین بچھائی جانے والی واٹر سپلائی اور سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں سپلائی ہونے والا پانی بھی بدبو دار ناقص و غیر معیاری ہے ۔

(جاری ہے)

مین سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث نالیوں کا پانی گلیوں میں کھڑارہتا ہے ، ہفتوں گزرنے کے باوجود بھی سیوریج کی لائینوں کی مرمت نہیں کی جا تی ، جبکہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں میں نالیوں کا بدبو دار پانی شامل ہو کر سپلائی کیا جارہاہے جوکہ استعمال کرنا تو درکنا کپڑے دھونے اور نہانے کے لئے بھی قابل استعمال نہ ہے ، متعدد گھروں میں معصوم بچے آلودہ پانی کے استعمال کرنے سے پیٹ کی بیماریوں اور نہانے سے خارش جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں