جہلم شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر اس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم اندرون شہر میں واقع گونمنٹ ہائی سکولوں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر ، سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور اساتذہ و ملازمین کو غلاظت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرکوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگانے لگے ، شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر میں واقع سکولوں کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، گندگی کے ڈھیروں کیوجہ سے مسلسل تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ،سکولوں سے ملحقہ آبادیا ں بھی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں ، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر سول لائن روڈاور بازاروں میں صفائی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی 33 سے زائد وارڈز صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ملحقہ گلی محلوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے باہر لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کروانے کے لئے از خود شہر کا دورہ کریں اور کام نہ کرنے والے سینٹری ورکروں کی جگہ فرض شناس ایماندار سینٹری ورکرز کو بھرتی کرکے شہر کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں