ڈپٹی کمشنر جہلم کا بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ ادویات کے معیار اور ان کی ایکسپائری کا معائنہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:28

ڈپٹی کمشنر جہلم کا بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ ادویات کے معیار اور ان کی ایکسپائری کا معائنہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بنیادی مرکز صحت سکھاکالا گجراں کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بہتری کیلئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اچانک بی ایچ یو سکھا پہنچے اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال میں ڈینگی اگاہی کاونٹر کا جائزہ لیا ، لان و پارکنگ کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائیزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیکل آفیسر سے ڈینگی مہم بارے اگاہی فراہم کرنے اور دیگر انتظامات بارے تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائینہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمنان کا اظہار کیا ۔او پی ڈی میں موجود مریضوں سے حال احوال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بنیادی مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کو زبردست سراہا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں ڈینگی مہم کے حوالے سے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ زیرو پیریڈ میں ڈینگی سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔

اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر مقامات کا دورہ کر رہے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اساتذہ کرام انسداد ڈینگی مہم میں اپنا قلیدی قردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بٹیال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں