مہنگائی نے عوام کو چکرا دیا سبزیوں کے سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں زمین آسمان کا فرق جبکہ بیف اور مٹن مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ پر بک رہا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 اکتوبر 2019 18:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مہنگائی نے عوام کو چکرا دیا سبزیوں کے سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں زمین آسمان کا فرق جہلم شہر کے گردونواح کے علاقوں میں بے لگام مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ایک برس کے دوران ہر چیز کے دام دگنے سے بھی زائد ہونے عوام بری طرح متاثر ہو رہی ہے مگر حکومت اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے داوے صرف اجلاسوں تک محدود ہیں دکاندار منمانیاں کررہے ہیں روزمرہ کی بنیادی اشیاء متوسط طبقہ کی پہنچ سے دور ہونے پر عام آدمی کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے سبزیاں جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہیں ان کے دام بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں آلو 60 روپے ،پیاز80روپے ،لہسن320روپے ،ادرک320روپے ،مٹر 240روپے اسی طرح دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی سرکاری لسٹ کے برعکس دگنی تھیں متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے رحم کی اپیل کی ہے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں