جہلم ۔ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں فری ہیپاٹائٹس کیمپس کا افتتاح کیا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں فری ہیپاٹائٹس کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت مریضوں کے مفت ٹیسٹ، انکو حفاظتی ٹیکے لگانے اور انہیں راہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ دورہ کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ الرحمان، سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال اور دیگر افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سے تحفظ اور آگاہی کے لئے مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ دی جا رہی ہے ،انہیں حفاظی ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں نیز کاؤنٹرز پر تعینات ڈاکٹرز نے انہیں اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلئے راہنمائی بھی فراہم کر رہے ہیں جبکہ جن مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹوآئی ہے انکے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے نمونہ جات حاصل کریں گے ،جو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس پروگر ام کا مقصد شہریوں کو ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے آگاہی اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور انہوں نے گزشتہ رات ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی مفت ادویات اور سہولتوں بارے تفصیلی گفتگو کی جس پر انہوں نے اظہار اطمنان کیا۔ ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ وارڈ سے متعدد مریضوں کی صحت میں بہتری آء ہے اور اگلے 2 روز میں انکو ڈسچارج کیا جا رہا ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں