شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عوام پریشان مہنگائی عروج پر

منگل 22 اکتوبر 2019 23:00

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) :شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عوام پریشان مہنگائی عروج پر تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں کریانہ فروش ،سبزی اور فروٹ فروش کے ساتھ ساتھ مٹن بیف کے تاجر عوام کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ مقررہ نرخوں کی لسٹ کو الٹاکرکے لوگوں سے منہ مانگے دام لینے لگے ہیں اس ضمن میں جب سروے کیا گیا تو اس موقع پر خریدار توصیف سعید ،احمد فراز کامران خالد ،نعمان،فرخ احمد محمد بٹ نے بتایا کہ ہم نے مٹن خریدنا تھا جس کا نرخ سرکاری طور پر مقرر ہے جبکہ مٹن کے قصاب نے ہم سے ایک ہزار روپیہ کلو لیا جوکہ مقررہ نرخ سے زیادہ تھا اسی طرح ہمیں بیف کا قیمہ چاہیے تھا وہ بھی سات سو روپے کلو ملا جبکہ سبزی اور فروٹ فروش بھی مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ مقررہ نرخوں کی لسٹیں الٹی کرکے رکھتے ہیں او ر ان نرخوں سے زیادہ داموں پر فروخت کرتے ہیں یہی حال کریانہ فروشوں کا ہے وہ بھی مقررہ نرخوں پر چینی،آٹا ،چاول اور دالیں فروخت نہیں کرتے بلکہ اپنے من مانے ریٹس لگاتے ہیںایک دو تاجروں سے اس ضمن میں دریافت کیا گیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے جو ریٹ لسٹ فراہم کی ہے اس پر آپ عمل کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران جن میں تمام ایسوسی ایشنز کے صدور شامل ہیں انہوں نے ہمیں خرید سے زیادہ پر فروخت کرنے کا کہا ہوا ہے کیونکہ ہم نے اپنا نقصان نہیں کرنا کیونکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس حکومت پنجاب کو صرف اور صرف خوش کرنے کے لیے سب اچھا کی رپورٹ دینے کے لیے منعقد ہوتا ہے جبکہ اس پر عمل درآمدہونا نا ممکن ہے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں