ڈپٹی کمشنر جہلم کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

جمعہ 8 نومبر 2019 17:59

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح چھ بجے جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا اور آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے کی دکانداروںکو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام جو مہنگا فروٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں بھی سبزی اور اچھا فروٹ مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اور اچانک دوروں کو جاری رکھا جائیگا۔ الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ چند روز قبل آڑھتیوں اور پھڑیوں کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سبزی و فروٹ کی نیلامی کے اوقات کار منڈی میں آویزاں کیے جائیں، سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں