نومنتخب صدر سپریم کورٹ کو جیتنے پر مبارکباد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) نومنتخب صدر سپریم کورٹ سید قلب حسن شاہ کی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امیدہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید قلب حسن شاہ کی تاریخی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ وکلاء حلقوں میں عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اور امید ہے کہ نو منتخب صدر سپریم کورٹ سید قلب حسن شاہ کی کامیابی سے عوام کو انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی اور اپنے دور صدارت کو تاریخی بنانے کیلئے بار اور بینچ کے درمیان اہم کردار ادا کریں گے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بارا یسوسی ایشن جہلم شہزاد احمد گوندل ، سید محمد اقبال بخاری ، چوہدری الطاف حسین ، راجہ محمد سرور ، سید سجاد حیدر ، چوہدری عاصم الطاف و دیگر وکلاء نے سید قلب حسن شاہ کو سپریم کورٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وکلاء کی بہتری اور مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں