حتیاطی تدبیر اپنا کر، گھر کا ماحول صاف ستھرا رکھ کر نمونیا کے مرض سے بچا جاسکتا ہے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال

منگل 12 نومبر 2019 22:45

جہلم ۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس سول ہسپتال جہلم ڈاکٹر فاروق بنگش نے کہا ہے کہ احتیاطی تدبیر اپنا کر، گھر کا ماحول صاف ستھرا رکھ کر نمونیا کے مرض سے بچا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم نمونیا کے حوالے سے ڈی ایچ کیو میں آگاہی واک اور سیمینار کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ضلع سے ڈاکٹرز کمیونٹی، پیرا میڈیکل سٹاف، مختلف اداروں کے سربراہان، سرکاری افسران، میڈیا نمائندگان اور اراکین سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا ہے کہ نے کہا کہ نمونیا پھیپڑوں کے انفیکشن کی بیماری ہے ، نمونیا کے عالمی دن کو منانے کا مطلب نمونیہ کے باعث ہونے والی اموات کو کم کرنا ہے ،5 سال تک کی عمر کے بچے نمونیا کا شکار ہوجاتے ہیں،بہت سے ممالک میں ویکسین کا کثرت سے استعمال ہورہا ہے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ پیغام عوام تک پہنچانا ہے تاکہ عوام احتیاطی تدابیراختیار کر سکیں، اچھی غذا،ماں کا دودھ ،صاف ہاتھ آپکو کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمونیا ہونے کی وجہ جاننے کے ساتھ ساتھ یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کہ گھر میں آلودہ ماحول اور سگریٹ پینا بھی نمونیا ہونے کی ایک وجہ ہے ۔ واضح رہے کہ سیمیناراور کا مقصد نمونیا کے مرض سے آگاہی،بچوں کی مرض کے باعث اموات کو روکنے اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں