پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کا ڈویژنل بوائز سکاوٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کا دورہ

بدھ 13 نومبر 2019 18:38

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) جہلم پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت نے ڈویژنل بوائز سکاوٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پنجاب سے آئے ہوئے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز سے تفصیلی ملاقات کی ، اس دوران لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان امجد گوندل کا کہنا تھا کے ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔

جنرل سیکریٹری ضیغم عباس نے پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاص پیش کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین عبدالحنان نے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز سے کہا کہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں۔اس موقع پر تنظیم کی مرکزی صدرمحترمہ مومنہ ماہرو گوندل کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح تنظیم کے تمام عہدیداران و ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا،انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور تنظیم سے وابستہ تماممبران کا تحفظ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا وقار،پروموشن ، اپ گریڈیشن، اور فزیکل سیٹس پر عملدرآمد کرنا ہے، تقریب کے اختتام پر مرکزی قائدین جن میں سہراب خان ، عدنان وراثت سمیت دیگر عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اورتواتر کے ساتھ ایسی تقریبات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں