میونسپل کارپوریشن کے ٹرالی ٹریکٹر کی گندگی کو ڈھانپ کر رکھا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 نومبر 2019 18:41

میونسپل کارپوریشن کے ٹرالی ٹریکٹر کی گندگی کو ڈھانپ کر رکھا جائے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میونسپل کارپوریشن کے ٹرالی ٹریکٹر کی گندگی کو ڈھانپ کر رکھا جائے جہلم کے ممتاز سماجی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد ،راوٴ محمد یونس نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالیاں جو مختلف جگہوں پر فلتھ ڈپووں سے جمع گندگی اٹھا کر شہر سے باہر پھینکنے کے لیے لے جاتے ہیں تو انہیں کسی کپڑے یا ترپال سے نہیں ڈھانپتے جبکہ ٹرالی پیچھے سے بھی کھلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس میں موجود گندگی ٹریکٹر کے چلنے سے جگہ جگہ گر کر بدبودار ماحول پیدا کرتی ہے جس سے نہ صرف بو میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرالیوں میں گندگی لوڈ کرنے کے بعد ان کو کسی ترپال سے ڈھانپا جائے اور ٹرالیوں کو پیچھے سے بند کروایا جائے تاکہ شہر میں گندگی نہ پھیلے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں