جہلم,پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامے چیک کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 14 نومبر 2019 21:26

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) جہلم حکومت پنجاب نے ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے اور مصنوعی مہنگائی ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامے چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق تاجروں کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی اور آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہرکی سبزی منڈی میں سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں ابھی تک قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہو سکی ، بااثر تاجروں نے بڑے بڑے گودام کرایوں پر حاصل کر رکھے ہیں اور سوچی سمجھی سازش کے تحت اشیاء خوردونوش کو گوداموں میں سٹاک کرکے اشیاء کا بحران پیدا کیا جاتا ہے اور بعد میں من مانے نرخ مقرر کرکے شہر و گردونواح میںفروخت کے لئے منڈی میں بولی کے لئے پیش کر دی جاتی ہیں دوسری جانب کریانہ کے تاجروں نے بڑے بڑے گودام قائم کررکھے ہیں جہاں ہزاروں بوریاں ، چینی ، گھی ، دالیں ، چاول جمع کر رکھی ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت مارکیٹ میں فروخت کے لئے لائی جاتی ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ سبزی و فروٹ منڈی کے تاجروں سمیت آٹا ، چینی ، گھی ، دالیں ، چاول سمیت کریانہ کے تاجروں کو بھی چیک کیا جائے ، ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرکے مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں