پنجاب حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ویب سائٹ متعارف کرو ادی

جمعرات 14 نومبر 2019 23:38

ٰجہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ویب سائٹ متعارف کروائی ہے جس پر آن لائن دستخط کرتے ہوئے کشمیری بھی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ممکن ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق www.kashmircommittee.punjab.gov.pk پر جا کر ہر کوئی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 10 لاکھ افراد کے دستخط مکمل ہونے پر 10 دسمبر 2019 کو اقوام متحدہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر درخواست دائر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس آسان ویب سائٹ پر جا کر اپ نے صرف اپنا نام لکھنا ہے اور اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے بتایا ہے کہ اس ویب سائٹ پر جا کر جہلم کے عوام اپنی نمائندگی کا مظاہرہ کریں۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ممبران صوبائی اسمبلی، ممبران قومی اسمبلی، نمائندگان پریس کلبز،چیمبر آف کامرس، بار کونسلز،مقامی این جی اوز، انجمن تاجران، یونیورسٹیز، سکول و کالج اور دیگر تعلیمی و سماجی ادارے اور عوام الناس اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آن لائن دستخط کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں، بہنوں، بچوں کا ساتھ دیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں