نسانی صحت سے کسی بھی عطائی ڈاکٹر اور جعلی کلینک چلانے والوں کو معاف نہ کیا جا ئے بلکہ ان کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 15 نومبر 2019 23:17

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدیات پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینک چلانے والوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کسی کو کھیلنے کا حق حاصل نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت سختی سے نبٹا جائیگا۔

انسداد عطائیت اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او پنڈ دادنخان اور ڈی ڈی ایچ او دینہ اویس خٹک نے اپنی اپنی تحصیل میںایک میڈیکل سٹور اور ایک کلینک سیل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ اومحکمہ صحت ڈاکٹر محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنڈدادنخان میں2 کلینکس پر چھاپہ مارا، جن میں سے رحمت میڈیکل سٹور روال پنڈ دادنخان پر مریض کو ڈرپ لگانے والے ملزم شفقت محمود ولد رحمت خاں کو رنگے ہاتھو ں پکڑ کر میڈیکل سٹور کو موقع پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکیہ ڈی ڈی ایچ او دینہ اویس خٹک نے کاروائی کرتے ہوئے علی شان کلینک ہومیو کلینک پر ایلوپیتھک ادویات کی فروخت اور ایکسپائر ادویات کی فروخت کی بنیاد پر کلینک سیل کیا ہے۔ ڈی ڈی ایچ اوز نے بتایا ہے کہ ایسے جرائم پیشہ افراد عوام کے لئے وبال جان بن کر رہ گئے تھے اور ان کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر رہے تھے انکو موقع پر سیل کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت سزا بھی دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے میڈیا کی نشاندہی اور دیگر زرایعے پر کارروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں