جہلم، آٹے کی ملوں میں صرف 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے ہی تیار کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:02

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاح کی طرح ضلع جہلم میں تمام فلور ملز کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ آٹے کی ملوں میں صرف 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے ہی تیار کیے جائیں جبکہ 15 کلو اور 25 کلو اوردیگر پیکنگ پر فلور ملز مالکان آٹے کے بیگ تیار نہیں کریں گے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صرف دس اور بیس کلو کی فروخت کی ہدایات دی گئی ہیں جن کو سرکاری نرخوں پر ہی فروخت کیا جا سکے گا۔سرکاری و معیاری آٹے کا 10 کلو کا بیگ 404 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا بیگ 808 روپے پرچون میں فروخت کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس ضمن میں ضلع جہلم کے تمام فلور ملز مالکان کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں چاروں تحصیلوں میں آٹے کے پانچ ٹرکنگ سیل پائنٹس بھی بنائے گئے ہیں جن پر عوامی سہولت کے پیش نظر 20 کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے فی کس کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔ٹرکنگ سیل پائنٹ مشین محلہ نمبر 2 ، کالا گجران جہلم جی ٹی روڈ، میں بازار جی ٹی روڈ دینہ، جی ٹی روڈ سوہاوہ اور بہار چوک پنڈ دادنخان میں قائم کیے گئے ہیں۔ان سیل پوائنٹس پر عوام کو 790 روپے میں بیس کلو آٹا فراہم کرنے کے لئے وافر مقدار میں سٹال لگائے گئے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں