جہلم، اراضی ریکارڈ سنٹر میں خواتین کا الگ کائونٹر نہ ہونے کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 18 نومبر 2019 21:16

جہلم۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر میں خواتین کا الگ کائونٹر نہ ہونے کی وجہ سے باپردہ گھریلو خواتین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ضلع جہلم میں موجود اراضی ریکارڈ سنٹر وںمیں تعینات عملہ کی انتہائی کمی ہے جس کی وجہ سے سائلین کیلئے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، جس کیوجہ سے لڑائی جھگڑے آئے روز معمول بنتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم سمیت صوبہ بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں خواتین کا الگ کائونٹر بنایا جائے تاکہ خواتین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں