جہلم، ڈپٹی کمشنر کا میونسپل کارپوریشن میں موجود مشینری کا معائنہ

پیر 18 نومبر 2019 21:16

جہلم۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ نے میونسپل کارپوریشن میں موجود مشینری کا معائنہ کیا ،بعد ازاں میونسپل کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ شاندار چوک تا وائے کراس چوک تک سول لائنز روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، سڑک کے میڈین اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے ، وائے کراس چوک کو خوبصورت بنا کر اور پودے لگا کر ماڈل چوک بنایا جائے گا انہوں نے انسپکٹر تجاوزات کو تجاوزات کو غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہلم میں کوئی بھی عمارت بغیر ایم سی نقشہ کے تعمیر نہیں کی جا ئیگی، ایسی تمام عمارتیں جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی جا رہی ہیں انکو فلفور کام رکوانے اور قانونی طریقہ کار اپنانے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ شاندار چوک تا وائے کراس چوک تک فٹ پاتھ پر موجود تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، انہوں نے کہا ہے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر کی صفائی ستھرائی، پودے لگانے اور تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کو ختم کرنے کے لئے بھرپور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں